پاکستان میں عالمی وبا کورونا کے باعث گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 50 افراد انتقال کر گئے اور 2233 نئے مریض بھی سامنے آئے۔
پاکستان میں کورونا کے اعداد و شمار بتانے والی ویب سائٹ (covid.gov.pk) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 52788 ٹیسٹ کیے گئے جس میں سے 2233 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جبکہ وائرس سے مزید 50 افراد انتقال کر گئے۔
سرکاری پورٹل کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 4.23 فیصد رہی۔
این سی او سی کے اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں کورونا سے اموات کی تعداد 27482 ہو چکی ہے جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد 12 لاکھ 34 ہزار 828 تک پہنچ چکی ہے۔
اس کے علاوہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2789 افراد کوورنا سے صحتیاب بھی ہوئے جس کے بعد ملک میں وبا سے شفایاب ہونے والے افراد کی تعداد 11 لاکھ 46 ہزار 394 ہو گئی ہے جبکہ ملک میں فعال کیسز کی تعداد 60952 ہو گئی ہے۔