اسپینش فٹبال لیگ ‘لالیگا’ میں ریال بیٹس نے اوساسوناکو ایک کے مقابلے میں تین گول سے شکست دے دی۔
اسپینش فٹ بال لیگ کے پہلے میچ میں ریال بیٹس نے اوساسونا کو تین ایک سے شکست دے دی جبکہ دوسرے میچ میں ریال سوسائیڈد نے گریناڈا کو دلچسپ مقابلے کے بعد تین دو کے اسکور سے مات دے دی ۔
لالیگا میں جمعرات کو کھیلے جانے والے پہلے میچ میں ریال بیٹس اور اوساسونا کے درمیان مقابلہ تھا، میچ میں ریال بیٹس نے پہلے برتری حاصل کی ،یہ گول اکیسویں منٹ میں ہرموسو نے اسکور کیا۔
اس برتری کا خاتمہ اوساسونا کی جانب سے کیکی نے 39 منٹ گول کر کے کیا ، دوسر ے ہاف میں ریال بیٹس کے کھلاڑیوں نے بہتر کھیل پیش کیا اور 80ویں منٹ میں یونمی نے گول کر کے ٹیم کو سبقت دلادی۔
ایکسٹرا ٹائم میں ویلین ہوزے نے ریال بیٹس کی جانب سے ایک اور گول کرکے مقابلہ تین ایک کردیا اور میچ کے اختتام تک اسکور 1-3 ہی رہا اور یوں ریال بیٹس نے اوساسونا کے خلاف تین ایک سےکامیابی حاصل کی۔
اس کے علاوہ ایک اور میچ میں ریال سوسائیڈد نے گریناڈا کو دلچسپ مقابلے کے بعد تین دو کے اسکور سے مات دے دی۔