جہانگیر ترین گروپ کے ایک اور رکن پنجاب اسمبلی خرم لغاری وزیراعلیٰ عثمان بزدار کے پاس پہنچ گئے۔
خرم لغاری نے وزیراعلیٰ پنجاب کو اپنے حلقے کے مسائل سے آگاہ کیا جبکہ عثمان بزدار نے انہیں مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی یقین دہانی کروائی۔
رکن پنجاب اسمبلی خرم لغاری نے عثمان بزدار کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا جبکہ وزیراعلیٰ پنجاب کا اس موقع پر کہنا تھا کہ مخالفین کی منفی سیاست دم توڑ چکی ہے۔
خیال رہے کہ اس سے قبل جہانگیر ترین گروپ کے ایم پی اے نذیر چوہان نے وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کیا تھا۔