معروف ٹی وی میزبان، سابق رکن سندھ اسمبلی اور فنکشنل لیگ کی رہنما مہتاب اکبر راشدی پیپلز پارٹی میں شامل ہو گئیں۔
فریال تالپور سے اپنے گھر پر ملاقات کے دوران مہتاب اکبر راشدی نے پیپلز پارٹی میں شمولیت کا باقاعدہ اعلان کیا۔
یاد رہے کہ راشدی گروپ پیپلز پارٹی کے خلاف لاڑکانہ سے الیکشن لڑتا تھا تاہم اب پیپلز پارٹی نے لاڑکانہ کے اگلے الیکشن میں قلعہ مضبوط بنانے کی حکمت عملی تیار کر لی ہے۔
صوبائی وزیر سعید غنی کہتے ہیں ہم چاہیں تو پی ٹی آئی سندھ کے کئی ارکان قومی و صوبائی اسمبلی پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کر سکتے ہیں۔