لالیگا: بارسلونا اور کیڈیز کے درمیان میچ بغیر کسی گول کے برابر

اسپینش فٹبال لیگ لالیگا میں بارسلونا اور کیڈیز کے درمیان ہونے والا میچ بغیر کسی گول کے ختم ہوگیا۔

دنیائے فٹبال کا مایہ ناز کلب بارسلونا کیڈیز کے خلاف ایک بھی گول نہ کرسکا اور نہ ہی مخالف ٹیم کوئی گول اسکور کرنے میں کامیاب ہوئی اور میچ بغیر کسی گول کےبرابر ہوگیا۔

میچ بغیر کسی گول کے برابر ہونے پر بارسلونا کے مداح ٹیم کی کارکردگی پر افسردہ ہوگئے۔

بارسلونا نےلالیگا 2022-2021 میں 5 میچز کھیلیں ہیں اور وہ صرف 2 میچ ہی جیت پائی ہے ۔

اسپینش فٹبال لیگ کے پوائنٹس ٹیبل پر نظر ڈالیں تو اس وقت ریال میڈرڈ پہلےجبکہ بارسلونا ساتویں نمبر پر موجود ہے۔

واضح رہے کہ اسپینش فٹبال لیگ لالیگا کے تمام میچز پاکستان کے پہلے اسپورٹس چینل ‘جیو سپر ‘ سے براہ راست نشر کیے جارہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں