آسٹریلوی کرکٹر عثمان خواجہ بھی نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کی جانب سے دورے منسوخ کیے جانے پر پاکستان کی حمایت میں سامنے آگئے۔
ایک بیان میں عثمان خواجہ نے کہا کہ پاکستان کے دوروں کو ختم نہیں کرنا چاہیے، کرکٹ کے لحاظ سے یہ صورتحال انتہائی مایوس کن ہے۔
انہوں نے کہا کہ بھارت میں بھی یہی صورتحال ہو تو بھارت کو کوئی منع نہیں کرےگا کیونکہ پیسہ بولتا ہے اور غالباً یہی اس کی سب سے بڑی وجہ ہے۔
آسٹریلوی کرکٹر کا کہنا تھا کہ میچز کے لیے پاکستان میں سخت سکیورٹی کے انتظامات کیے جاتے ہیں اور پاکستان نے ایونٹس کے انعقاد سے ثابت کیا ہے کہ وہ محفوظ جگہ ہے۔