سپریم کورٹ نے صرف سندھ حکومت کو شیم نہیں کہا: وزیراعلیٰ سندھ

کراچی: وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ وہ جگہ بتائیں کہ بارش ہو اور پانی جمع نہ ہو جبکہ کل بارش میں صرف ایک جگہ پانی جمع ہوا۔

وزیراعلیٰ سندھ نے فیڈریشن آف پاکستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری( ایف پی سی سی آئی) میں سیمپوزیم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ جگہ بتائیں کہ بارش ہو اور پانی جمع نہ ہو ،بارشوں میں تو نیویارک سب وے اسٹیشنز میں بھی پانی جمع ہوا۔

وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ 3اسپتالوں کو 22 ارب روپے سالانہ دے رہے ہیں جبکہ دنیا میں سب سے زیادہ اینجیو پلاسٹی این آئی سی وی ڈی میں ہوتی ہیں لیکن پھر بھی لوگ ماننے کو تیار نہیں کہ اتنا اچھا کام ہورہا ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے مزید کہا کہ سوشل میڈیا پر مذاق اڑایا گیا کہ باہر سے لوگ علاج کیلئے آرہے ہیں لیکن لوگ اپنا خود مذاق اُڑا رہے تھے ایسے لوگ جب تک خود تجربے سے نہیں گزرتے نہیں مانتے۔

انہوں نے کہا کہ تعلیم کے لحاظ سے حالات حوصلہ افزا نہیں لیکن جادو کی چھڑی نہیں کہ معاملات فورا ٹھیک ہوجائیں۔

مراد علی شاہ نے کہا کہ سپریم کورٹ کا بہت احترام کرتے ہیں لیکن عدالتوں میں 50 ہزار کیسز بھی زیر التوا ہیں جبکہ سپریم کورٹ نے صرف سندھ حکومت کو شیم نہیں کہا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں