ٹام کروز نے اداکارہ ایٹ ویل سے بھی راہیں جدا کرلیں

مشن امپوسبل کے ہیرو ٹام کروز کی ساتھی اداکارہ ہیلے ایٹ ویل (Hayley Atwell) سے علیحدگی ہوگئی۔

ایٹ ویل نے مشن امپوسبل سیون میں ٹام کروز کی ساتھی اداکارہ کا کردار نبھایا تھا۔

امریکی میڈیا کے مطابق ٹام کروز اور ہیلے ایٹ ویل پہلے دن سے ہی ایک ہو گئے تھے مگر اچانک ایک دوسرے سے علیحدہ ہو گئے، دونوں اداکاروں نے ایک دوسرے سے دوستی برقرار رکھنےکا وعدہ کیا ہے۔

خیال رہے کہ ٹام کروز اور ان کی اہلیہ کیٹی ہومز کے درمیان 2012 میں علیحدگی ہوئی تھی جبکہ ہیلے ایٹ ویل نے 2020 میں اپنے سابق ڈاکٹر دوست سے راہیں جدا کی تھیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں