پیرس کلب نے پاکستان کو قرضوں کی واپسی کے لیے مزید وقت دے دیا

ترقی پذیر ممالک کو قرض فراہم کرنے والے ممالک پر مشتمل گروپ پیرس کلب نے پاکستان کا قرضہ مؤخر کرنے کا اعلان کیا ہے۔

پیرس کلب کے مطابق رواں سال یکم جولائی سے 31 دسمبر 2021 تک پاکستان کا قرضہ مؤخر کردیا گیا ہے ۔

پیرس کلب کا کہنا ہے کہ پاکستان قرضوں کی ادائیگی مؤخر کرنے کی سہولت سے فائدہ اٹھانے کا اہل ہے اس لیے کورونا وائرس کے اثرات پر قابو پانے کے لیے پاکستان کا قرض مؤخر کیا گیا ہے جبکہ پاکستان کورونا کے بعد صحت ، تعلیم اور معیشت پر اخراجات کر سکے گا۔

پاکستان دیگر ممالک سے بھی قرض مؤخر کرنے کی درخواست کرچکا ہے جبکہ پیرس کلب نان پیرس کلب سے بھی قرض مؤخر کرانے کی کوشش کرے گا۔

عالمی مالیاتی فنڈ کے مطابق پاکستان کے پیرس کلب کو واجب الادا قرض کی مالیت 11.5 ارب ڈالرز ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں