بلوچستان میں ایف سی کے خفیہ آپریشن میں 6 دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کےمطابق بلوچستان کے علاقے خاران میں خفیہ اطلاع پر ایف سی نے دہشتگردوں کے ٹھکانے پر خفیہ آپریشن کیا جس کے نتیجے میں 6 دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک ہونے والے دہشتگردوں میں ان کے دو کمانڈر گل میر عرف پلن اور کلیم اللہ بولانی بھی شامل ہیں۔
آئی ایس پی آر کا بتانا ہےکہ دہشتگردوں کا اسلحہ اور گولہ بارود قبضے میں لے لیا گیا۔