افغانستان میں ہر گزرتے دن کے ساتھ معاشی مسائل سر اٹھا رہے ہیں۔
دارالحکومت کابل میں گزشتہ روز نماز جمعہ کی ادائیگی کے بعد جامع مسجد عبدالرحمٰن کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔
مظاہرین نے امریکا اور بین الاقوامی اداروں سے امداد اور بیرون ملک افغانستان کے زرمبادلہ کے ذخائر بحال کرنے کا مطالبہ کیا۔
خیال رہے کہ امریکا نے افغانستان پر طالبان کے کنٹرول کے بعد افغانستان کے اپنے ملک میں موجود اثاثوں کو منجمد کردیا ہے جبکہ عالمی مالیاتی فنڈ نے بھی کہا ہے کہ وہ افغانستان کے لیے فنڈز کا اجرا نہیں کرے گا۔