چین اور امریکا میں معاہدے کے تحت چینی ٹیکنالوجی کمپنی ہواوے کی چیف فنانشل آفیسر (سی ایف او) مینگ وانژو کینیڈا سے رہا ہوگئیں۔
ہواوے کی خاتون چیف فنانشل آفیسر کو 2018 میں دھوکہ دہی کے الزام میں امریکا کی درخواست پر کینیڈا میں نظربند کیا گیا تھا۔
چین نے بھی بدلے میں 2 کینیڈین شہریوں کو 2018 میں بیجنگ سے حراست میں لیا تھا۔
تاہم اب چین نے بھی بیجنگ میں قید 2 کینیڈین شہریوں کو رہا کردیا ہے۔ دونوں کینیڈین شہری چین سے کینیڈا پہنچ گئے ہیں۔
چین نے ان دونوں کینیڈین شہریوں پر جاسوسی کا الزام لگاکر حراست میں لیا تھا۔ کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے ان دونوں کی وطن واپسی کی تصدیق کی ہے۔