لڑکی نے موبائل فون مار کر اپنے بوائے فرینڈ کی جان لے لی

ارجنٹائن میں لڑکی نےجھگڑے کے دوران اپنے بوائے فرینڈ کو موبائل فون مار کر قتل کردیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ارجنٹائن میں 22 سالہ لڑکی نے جھگڑے کے دوران مبینہ طور پر اپنے بوائے فرینڈکے سر پر موبائل فون دے مارا۔

خبر رساں ایجنسی کا کہنا ہے کہ موبائل فون سر پر لگنے پر لڑکےکی جانب سے سر میں شدید درد کی شکایت کی گئی جس کے بعد اسے اسپتال منتقل کیاگیا جہاں اس کا علاج 8 دن تک جاری رہا لیکن طبیعت میں بہتری نہ آنے کی وجہ سے وہ انتقال کرگیا۔

خبر رساں ایجنسی کے مطابق لڑکی کو مقامی عدالت میں پیش کیاگیا جہاں اس کاکہنا تھا کہ اس کے بوائے فرینڈ نے پہلے اس کے چہرے پر حملہ کیا جس کے بعد اس نے اپنے دفاع میں موبائل فون لڑکےکے سر پر مارا۔

عدالت کی جانب سے لڑکی کو ضمانت پر رہنے کی اجازت دی گئی ہے جبکہ کیس کی تفتیش جاری ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں