انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر معین علی نے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائر منٹ کافیصلہ کرلیا ہے۔
کرکٹ ویب سائٹ کے مطابق معین علی نے چھوٹے فارمیٹ کی کرکٹ پر اپنی توجہ مرکوز کرنےکیلئے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کافیصلہ کیا ہے ۔
انگلش آل راؤنڈر نے انگلینڈ کیجانب سے 64 ٹیسٹ میچز میں نمائندگی کی اور 28.29کی اوسط سے 2 ہزار 914 رنز بنائے اور ان کا بہترین اسکور155 رنز ناٹ آؤٹ تھا۔
اس کے علاوہ معین علی نے 195ٹیسٹ وکٹیں بھی حاصل کیں۔
کرکٹ ویب سائٹ کے مطابق معین علی موجودہ حالات میں سفری دشواریوں کی وجہ سے مزید ٹیسٹ کرکٹ کھیلنے کے خواہشمند نہیں ہیں اور وہ فوری طور پر ریٹائرمنٹ کا اعلان کرنے والے ہیں جبکہ انہوں نے اس فیصلے سے ٹیم کے کپتان اور کوچ کو آگاہ کردیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق انگلش آل راؤنڈر صرف وائٹ بال کرکٹ اور فرنچائز کرکٹ کھیلنا چاہتے ہیں۔