آئس لینڈ میں پارلیمانی انتخابات میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی میں خواتین کی نشستیں کم نکل آئیں۔
فرانسیسی خبر رساں ایجنسی( اے ایف پی)کے مطابق اتوار کے روز آئس لینڈ نے دعویٰ کیا تھا کہ وہ یورپ کا پہلا ملک بن گیا ہے جس کی پارلیمنٹ میں 50 فیصد سے بھی زائد اراکین خواتین ہیں
خبر رساں ایجنسی کے مطابق ایک نشست پر ووٹوں کی دوبارہ گنتی کے بعد نتائج کا اعلان کیا گیا تو آئس لینڈ کی 63 نشستوں میں سے 30 نشستیں خواتین نے جیتی ہیں۔
الیکشن حکام کاکہنا ہے کہ آئس لینڈ کی پارلیمانی انتخابات میں خواتین 47.6 فیصد نشستیں حاصل کر سکیں۔
اس سے قبل اتوار کے روز آئس لینڈمیں انتخابی نتائج کا اعلان کیا گیا تھا جس کے مطابق63 میں سے 33 نشستوں پر خواتین ارکان پارلیمنٹ نے کامیابی حاصل کی اور پارلیمنٹ میں خواتین کا تناسب 52 فیصد تھا۔