جب کیوبا نے اقوام متحدہ میں فلسطینیوں کی حمایت میں اسرائیل کو منہ توڑ جواب دیا

اقوام متحدہ کے اجلاس میں اسرائیلی نمائندے کو کیوبا کی نمائندہ نے لاجواب کردیا۔

سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں یو این واچ کے اجلاس میں اسرائيل کے نمائندے نے ہولوکاسٹ کے خلاف ایک منٹ کی خاموشی اختیار کرنےکی درخواست کی، شرکا نے بھی کھڑے ہوکر خاموشی اختیار کرتے ہوئے اظہار یکجہتی کیا۔

اس موقع پرکیوبا کی خاتون نمائندہ نے اسے غیر متعلقہ قرار دیا اور کہا کہ ایک منٹ کی خاموشی اختیار کرنےکی درخواست اسرائیلی نمائندے کی جانب سے خود کرنا غلط ہے یہ چیئرمین کا استحقاق ہے۔

کیوبا کی نمائندہ نے مزید کہا کہ اگر خاموشی اختیار کرنا ہی ہے تو خطے میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کے لیے کی جائے ، یہ کہہ کر کیوبن نمائندہ خود بھی کھڑی ہوگئیں اور انہیں دیکھتے ہوئے اجلاس میں شریک باقی افراد بھی کھڑے ہوگئے۔

خیال رہےکہ ویڈیو چند سال قبل کی ہے تاہم اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے حالیہ اجلاس کے موقع پر ایک بار پھر وائرل ہورہی ہے۔

اس ویڈیو کو وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق شیریں مزاری نے بھی شیئر کیا ہے۔

شیریں مزاری کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ کے اجلاس میں کیوبا کی نمائندہ نے اسرائیلی استحصال کی نشاندہی کی، اس وقت امت مسلمہ کے نمائندے کہاں تھے؟ طاقتور کے خلاف کھڑے ہونے کے لیے آپ کو بڑا اور طاقتور ہونےکی ضرورت نہیں ، آپ کے پاس اصولوں کی طاقت ہونی چاہیے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں