جرمنی: عام انتخابات میں 16سال بعد سوشل ڈیموکریٹس کو اکثریت حاصل ہوگئی

جرمنی کے عام انتخابات میں 16سال بعدسوشل ڈیموکریٹس کو اکثریت حاصل ہوگئی۔

جرمنی کے عام انتخابات میں سوشل ڈیموکریٹک پارٹی نے اپنی حریف کرسچین ڈیموکریٹک یونین( سی ڈی یو) پر سبقت حاصل کر لی ہے ۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق سوشل ڈیموکریٹک پارٹی نے 205 جبکہ کرسچین ڈیموکریٹک یونین نے 194 نشستوں پرکامیابی حاصل کرلی ہے۔

اس کے علاوہ گرین پارٹی اپ سیٹ کرتے ہوئے تیسرے نمبر پر ہے جس نے 100 سے زیادہ نشستوں پر سبقت حاصل کر لی ہے ۔

ذرائع کے مطابق جرمنی کے الیکشن میں بائیں بازو کی حکومت بننے کے امکانات ہیں، بائیں بازو اور لبرل پارٹیوں نے الیکشن میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔

چانسلر اینجیلا مرکل کی جماعت کرسچین ڈیموکریٹک یونین کےسیکرٹری جنرل نےایگزٹ پول پراظہارمایوسی کا اظہار کیا۔

سیکرٹری جنرل سی ڈی یو نےکہا کہ حالیہ نقصانات 2017 میں ہوئےانتخابات کےمقابلےمیں تلخ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ انتخابات میں سی ڈی یو اتحادنے30فیصدسےزیادہ ووٹ لیےتھے جبکہ ایگزٹ پول کے مطابق قدامت پسند اتحاد 24 فیصد ووٹوں کے ساتھ دوسرےنمبرپر موجود ہے۔

وا ضح رہے کہ ان انتخابات کے بعد چانسلر اینجیلا مرکل تقریباً16برس بعد اقتدار سے الگ ہو جائیں گی۔

اینجیلا مرکل سن 2005 سے ملک کی چانسلر ہیں،ناقدین کے مطابق مرکل کی طرف سے الیکشن میں حصہ نہ لینے کے باعث ان کی پارٹی کو نقصان اٹھانا پڑا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں