طالبان عالمی برادری سے افغانستان سے اچھے روابط کے مطالبے پر عمران خان کے شکر گزار

افغانستان کی عبوری حکومت کے نائب وزیر اطلاعات ذبیح اللہ مجاہد نےکہا ہے کہ عالمی برادری سے افغانستان سے اچھے روابط کے مطالبے پر ہم عمران خان کے شکر گزار ہیں۔’

ذبیح اللہ مجاہد نے کہا کہ پاکستان نےعالمی برادری سےکہاہےکہ وہ افغانستان سےاچھےروابط قائم کرے،پاکستان ہمسایہ ملک ہے ،ان کا مؤقف قابل تحسین ہے،ہم اسکے مشکورہیں۔

پاکستانی نیوز ایجنسی اے پی پی کو انٹرویو دیتے ہوئے ذبیح اللہ مجاہد نے کہا کہ ہم ہر ایک سے اچھے تعلقات چاہتے ہیں، اس کے لیے ضروری ہے کہ ہماری حکومت کو تسلیم کیا جائے اور ہمارے نام بلیک لسٹ سے نکال دیے جائیں جبکہ ہماری قیادت کو بیرون ملک آنے جانے کی مکمل آزادی دی جائے۔

ذبیح اللہ مجاہد نے کہا کہ عالمی برادری کو اب اطمینان کر لینا چاہیے کہ ہماری حکومت مشترکہ ہے، یہ حکومت اب بھی عبوری ہے اس میں مزید اصلاحات لائی جائیں گی۔

انہوں نے کہا کہ ہم اپنی زمین کسی کے خلاف استعمال ہونے کی ہرگز اجازت نہیں دیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں