عمران خان کی سابقہ اہلیہ کو پاکستانی رکشہ مل گیا

وزیراعظم عمران خان کی سابقہ اہلیہ اور برطانوی پروڈیوسر جمائما گولڈ اسمتھ کو بالآخر لندن میں پاکستانی رکشہ مِل گیا۔

جمائما کی جانب سے انسٹاگرام پر ایک مختصر ویڈیو اور تصاویر جاری کی گئیں جن میں انہیں رکشے میں سوار دیکھا گیا۔

وزیراعظم کی سابقہ اہلیہ نے پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ ‘کورونا کے دور میں فلم سازی کا جادو’۔ البتہ جمائما نے یہ واضح نہیں کیا کہ انہیں رکشہ کہاں سے مِلا۔

یاد رہے کہ کچھ ہفتے قبل جمائما نے اپنے ٹوئٹ میں برطانیہ میں مقیم پاکستانی افراد سے مدد طلب کی تھی اور کہا تھا کہ ہم لندن میں بنائی جانے والی فلم کے لیے پاکستانی اسٹائل کے رکشے کی تلاش میں ہیں۔

اب مذکورہ ویڈیو اور تصویروں سے اس بات کا اندازہ لگانا مشکل نہیں کہ جمائما گولڈ اسمتھ پاکستانی رکشے کی تلاش میں کامیاب ہوگئی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں