مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی ریاستی دہشتگردی، مزید 2 کشمیری شہید

مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج کی جانب سے ریاستی دہشتگردی کا سلسلہ جاری ہے۔

کشمیر میڈیا سروس(کے ایم ایس) کے مطابق قابض بھارتی فوج نے آج ضلع بانڈی پورہ میں 2 کشمیری نوجوانوں کو شہید کیا۔

کے ایم ایس کا کہنا ہےکہ قابض بھارتی فوج نے نوجوانوں کو بانڈی پورہ قصبے کے نواحی علاقے وترینہ میں محاصرے اور تلاشی کی ایک کارروائی کے دوران شہید کیا۔

کے ایم ایس کے مطابق قابض بھارتی فوج کی 14راشٹریہ رائفلز سمیت دیگر فورسز نے آج صبح وترینہ کا محاصرہ کیا اورگھر گھرتلاشی کی کارروائی شروع کی، آخری اطلاعات آنے تک علاقے میں فوجی آپریشن جاری تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں