ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کے جارحانہ بیٹسمین کرس گیل نے اپنے گانے ’پنجابی ڈیڈی‘ کی ویڈیو جاری کردی۔
کرس گیل نے 23 ستمبر کو پنجابی ڈیڈی کی آڈیو جاری کی تھی تاہم اب کرکٹر نے گزشتہ روز اپنے یوٹیوب چینل پر گانے کی ویڈیو بھی ریلیز کردی ہے۔
ویسٹ انڈین کرکٹر کی جانب سے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس انسٹاگرام اور ٹوئٹر پر گانے کی ویڈیو جاری ہونے کی اطلاع دی گئی جب کہ ویڈیو میں انہیں پنجابی لباس یعنی کرتا، دھوتی اور پگڑی میں ملبوس دیکھا جاسکتا ہے۔
گزشتہ شب جاری کی جانیوالی اس ویڈیو کو اب تک 15 ہزار سے زائد مرتبہ دیکھا جاچکا ہے جب کہ صارفین نے ویڈیو پر کرس گیل کیلئے تعریفی کلمات بھی کہے۔