امریکی گلوکار آر کیلی کو دو دہائیوں سے خواتین اور بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی اور انسانی اسمگلنگ میں ملوث ہونے پر مجرم قرار دے دیا گیا۔
نیویارک کی7 مردوں اور5 خواتین پر مشتمل جیوری نے پیر کے روز گلوکارکو تمام 9 الزامات میں مجرم قرار دیا۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق آرکیلی مختلف امریکی ریاستوں کے درمیان خواتین کی اسمگلنگ ، چائلڈ پورنوگرافی اور اغوا میں مجرم پائے گئے ۔
اس کے علاوہ کنسرٹ میں شرکت کرنے والی لڑکیوں کو سہانے خواب دکھا کر آرکیلی کے پاس لایا جاتا تھا جبکہ گلوکار کمسن بچوں سے زیادتی کی ویڈیو بنا کر بلیک میل بھی کرتے تھے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق آر کیلی نے جعلی کاغذات کی بنا پر 15 سالہ لڑکی سے شادی بھی رچائی تھی جبکہ گلوکار جنسی اسمگلنگ کے ساتھ ساتھ ، دھوکا دہی کے مجرم بھی قرار پائے ہیں ۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق سزا 4 مئی کو سنائی جائے گی جبکہ امریکی گلوکار اپنی باقی زندگی جیل میں بھی گزار سکتے ہیں۔