مہتمم کی مدرسے میں خاتون سے زیادتی، ویڈیو وائرل ہونے پر مقدمہ درج

مظفرگڑھ: مدرسے کے مہتمم نے خاتون کیساتھ زیادتی کی جس کی ویڈیو وائرل ہونے پر مقدمہ درج کرلیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ جتوئی کی حدود موضع جلو سہو کی بستی آرائیں میں خالد نامی مہتمم مدرسہ پیری مریدی کی آڑ میں خواتین کے جسم پر تعویز لکھتا رہا۔

مدرسہ کے اندر مہتمم کی خاتون کیساتھ زیادتی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی، جس پر تھانہ جتوئی نے خالد کیخلاف مقدمہ درج کرلیا۔

پولیس کے مطابق ملزم فی الحال فرار ہے جس کی تلاش جاری ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں