نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ: شاہین شاہ آفریدی اور اعظم خان پر جرمانہ عائد

نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ میں شامل خیبر پختونخوا کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی اور سدرن پنجاب کے وکٹ کیپر بیٹسمین اعظم خان کو امپائر کے فیصلے پر ناراضگی کا اظہار کرنے پرجرمانہ عائد کردیا گیا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق شاہین آفریدی اور اعظم خان کو امپائر کے فیصلے پر ناراضگی کا اظہار کرنے پر بالترتیب ان کی میچ فیس کا 40 اور 25 فیصد جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔

دونوں کھلاڑیوں کو پی سی بی کوڈ آف کنڈکٹ کی شق 2.8 کے تحت جرمانہ کیا گیا ہے۔

دوسری جانب نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ میں شامل سینٹرل پنجاب اور خیبرپختونخوا کی ٹیموں پر سلو اوور ریٹ پر جرمانہ عائد کردیا گیا۔

پی سی بی کے مطابق راولپنڈی میں جاری نیشنل ٹی ٹوئنٹی کے پہلے مرحلے میں سلو اوور ریٹ پر سینٹرل پنجاب اور خیبر پختونخوا کوبالتریب 40 ہزار اور 25 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔

پی سی بی کے مطابق سینٹرل پنجاب نے خیبر پختونخوا کے خلاف اتوار کو کھیلے گئے میچ میں مقررہ وقت سے 3 اوورز کم کیے، اسی طرح ہفتے کو کھیلے گئے میچ میں خیبر پختونخوا نے سدرن پنجاب کے خلاف مقررہ وقت سے 2 اوورز کم کیے۔

دونوں ٹیموں کو پی سی بی کوڈ آف کنڈکٹ کی شق 2.22 کے تحت جرمانہ کیاگیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں