معروف پاکستانی اداکارہ اشنا شاہ نے بالی وڈ کے مایہ ناز ہدایت کار سنجے لیلا بھنسالی کے فیصلے پر ناراضی کا اظہار کیا ہے۔
اداکارہ نے ٹوئٹر پر بھارت میں بننے والی ویب سیریز ’ہیرا منڈی‘ سے متعلق ایک ویب سائٹ کی خبر شیئر کی اور لکھا کہ ثقافتی تعاون ایک چیز ہوتی ہے لیکن کسی اور کی ثقافت کی یوں نقل کرنا نامناسب فعل اور قبضہ ہے۔
Culture collaboration is one thing but this is appropriation. Mimicking ours will make the project lose authenticity! India has a plethora of rich culture & history to film, this isn’t theirs to make!
Sanjay Leela Bhansali Sets Netflix Series ‘Heeramandi’ https://t.co/QXRNjwBUtU
— Ushna Shah (@ushnashah) September 27, 2021
اشنا شاہ نے کہا کہ پاکستان کی یوں نقل کرنے سے آپ کی فلم کی اصلیت پر سوالات اٹھ سکتے ہیں۔ بھارت کے پاس فلمیں بنانے کیلئے اپنی ثقافت موجود ہے،ہیرا منڈی ان کیلئے نہیں ہے۔
خیال رہے کہ اس سے قبل اداکار یاسر حسین اور اداکارہ منشا پاشا بھی ہیرا منڈی پر فلم بنانے کے خلاف آواز اٹھا چکے ہیں۔