ایف بی آر نے ٹیکس گوشواروں کی وصولی کیلئے اوقات کار میں اضافہ کردیا

اسلام آباد: فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے انکم ٹیکس گوشواروں کی وصولی کےلیے اوقات کار میں اضافہ کردیا۔

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہےکہ ایف بی آر کے متعلقہ دفاتر 29 اور 30 ستمبرکو رات 12 بجے تک کھلے رہیں گے۔

واضح رہےکہ ایف بی آر سسٹم میں مسائل کی وجہ سے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرنے کے لیے آن لائن پورٹل پر باقاعدہ کام نہ ہونے سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

پاکستان ٹیکس بار ایسوسی ایشن نے سالانہ ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کا مطالبہ کیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں