سابق انگلش کرکٹر مونٹی پنیسر نے انگلینڈ کی جانب سے دورہ پاکستان منسوخ کرنے پر اپنے بورڈ سے ناراضی کا اظہار کیا ہے۔
مونٹی پنیسر نے کہا کہ انگلینڈ کے پاس اپنی سوچ سے باہر نکل کر پاکستان کا دورہ کرنے کا موقع تھا، انگلش کرکٹ بورڈ دنیا کو یہ بتانے میں کردار ادا کرسکتا تھا کہ پاکستان کرکٹ کے لیے محفوظ ملک ہے لیکن یوں لگتا ہے کہ ای سی بی نے خوف میں یہ فیصلہ کیا۔
سابق انگلش کرکٹر نے کہا کہ دورہ منسوخ کرنے سے پہلے ای سی بی کو سوچنا چاہیے تھا کہ پاکستان نے ہمارے لیے کیا کیا، دورہ پاکستان انگلش ٹیم کے پاس ورلڈکپ کی تیاریوں کا بہترین موقع تھا جب کہ دورے کی منسوخی سے اب انگلینڈ کے کھلاڑیوں کو آئی پی ایل کے ناک آؤٹ راؤنڈ کھیلنےکا موقع بھی مل جائے گا۔
مونٹی پنیسر کا کہنا تھا کہ زندگی چلتی رہتی ہے، اہم یہ ہے کہ آپ دوسروں کے لیے کیا کرتے ہیں، امید ہے انگلش ٹیم اگلے سال پاکستان کا دورہ پلان کے مطابق کرے گی۔