سابق عالمی ہیوی ویٹ باکسنگ چیمپئن مائیک ٹائسن کرن جوہر کی پروڈکشن میں بننے والی فلم ‘لائیگر ‘میں نظر آئیں گے۔
مشہور بھارتی ہدایتکار کرن جوہر نے ٹوئٹ کرتے ہوئے مائیک ٹائسن کی بالی وڈ میں انٹری کا اعلان کیا
https://twitter.com/karanjohar/status/1442436827986554880
کرن جوہر نے ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا کہ کنگ آف دی رنگ مائیک ٹائسن پہلی مرتبہ بھارتی سنیما کی بڑی اسکرین پر نظر آئیں گے۔
اس کے علاوہ انہوں نے مائیک ٹائسن کو لائیگر ٹیم میں خوش آمدید بھی کہا۔
واضح رہے کہ لائیگر ایک باکسر کی زندگی پر بننے والی فلم ہے جس میں اداکار وجے دیورکونڈا اور اننیا پانڈے مرکزی کردار میں نظر آئیں گے۔