معروف اداکار عمر شریف کو لے کر ائیر ایمبولینس آج جرمنی سے آئس لینڈ روانہ ہوگی۔
گزشتہ روز عمر شریف کو کراچی سے امریکا کیلئے براستہ جرمنی ائیر ایمبولینس کے ذریعے روانہ کیا گیا تھا تاہم تھکاوٹ اور طویل سفر کے باعث انہیں جرمنی میں مزید طبی معائنے اور ریسٹ کے لیے اسپتال میں داخل کر دیا گیا تھا۔
امریکا میں ان کے معالج ڈاکٹر طارق شہاب کے مطابق کراچی سے ایمبولینس میں روانگی کے بعد سوا سات گھنٹے کے مسلسل ہوائی سفر کے دوران عمر شریف کو تھکاوٹ اور ہلکا بخار ہو گیا تھا۔ عمرشریف کی طبیعت اب ٹھیک ہے۔
دل اور گردوں کے مرض میں مبتلا عمر شریف کراچی کے نجی اسپتال میں زیرِ علاج تھے جنہیں اب امریکا منتقل کیا جارہا ہے