عمر شریف کی اہلیہ زرین غزل کو بھی جرمنی کا ہنگامی ویزا مل گیا۔
عمر شریف کی اہلیہ زرین غزل کا کہنا ہے کہ ہنگامی ویزے کیلئے جرمنی کے شہر نیورمبرگ کے متعلقہ پولیس اسٹیشن میں رابطہ کرنا پڑا ،ضابطے کی کارروائی کے بعد ویزا مل گیا ہے اور اب میں اسپتال جا رہی ہوں۔
اہلیہ زرین غزل نے مزید بتایا کہ عمر شریف کی صحت ٹھیک ہے، رات نیورمبرگ میں قیام کریں گے جبکہ بدھ کی صبح انہیں اگلی منزل کے لیے روانہ کر دیا جائے گا۔
واضح رہے کہ ویزا نہ ہونے کی وجہ سے زرین غزل اپنے شوہر عمر شریف کے پاس اسپتال نہیں جا سکتی تھیں۔
یاد رہے کہ علاج کے لیے امریکا روانہ کیے گئے معروف پاکستانی اداکار عمر شریف کو جرمنی میں مزید طبی معائنے اور ریسٹ کے لیے اسپتال میں داخل کر دیا گیا تھا۔