لندن :جیمزبانڈ سیریز کی نئی فلم ‘نو ٹائم ٹو ڈائی’ کا پریمئیر بلآخر ہو ہی گیا ،جس میں برطانوی شاہی خاندان نے بھی شرکت کی۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق فلم نو ٹائم ٹو ڈائی کا پریمیئر 28 ستمبر کو لندن کے تاریخی رائل البرٹ ہال میں ہو ا ،جس میں شہزادہ چارلس اور انکی اہلیہ کمیلا ،شہزادہ ولیم اور اہلیہ کیٹ مڈلٹن نے بھی شرکت کی۔
اس کے علاوہ جیمزبانڈ ڈینئل کریگ گلابی ویلویٹ کا کوٹ پہن کرریڈکارپٹ پرجلوہ گر ہوئے ۔
20کروڑ ڈالرزکی لاگت سےتیار’نوٹائم ٹوڈائی’فلم کی ریلیزکوروناکےسبب 3بارملتوی ہوئی اور اب فلم 30 ستمبر کو برطانیہ جبکہ 8 اکتوبر کو امریکا میں ریلیز کی جائے گی۔اداکار ڈینئل کریگ کی جیمزبانڈسریزکی یہ 5ویں اورآخری فلم ہے،کریگ نے 2006 میں کیسینورویال سے جیمزبانڈفلمی سیریز کا آغاز کیا تھا۔