حکومت نے پرائز بانڈز کیش کرانے کی مدت میں توسیع کردی

وفاقی حکومت نے پرائز بانڈز کیش کرانے کی مدت میں 31 دسمبر تک کی توسیع کردی۔

وزارت خزانہ نے پرائز بانڈز کیش کرانے کی تاریخ میں توسیع کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق 15، 25 اور 40 ہزار کے پرائز بانڈز 31 دسمبر تک کیش کرائے جاسکتے ہیں۔

خیال رہے کہ پرائز بانڈز کیش کرانے کی آخری تاریخ 30 ستمبر تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں