رولز روئس کی پہلی مکمل الیکٹرک کار 2023 کے آخر میں دستیاب ہوگی

مشہور کار کپمنی رولز روئس کی پہلی مکمل الیکٹرک کار 2023 کے آخر میں صارفین کیلئے دستیاب ہوگی۔

فرانسیسی خبر رساں ایجنسی( اے ایف پی) کے مطابق مشہور کار کمپنی رولز روئس نے بدھ کے روز اپنی پہلی مکمل الیکٹرک کار ‘اسپیکٹر’ کے 2023 کے آخر میں اپنے صارفین کیلئے دستیاب ہونے کا اعلان کیا۔

کمپنی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر کا کہنا ہے کہ یہ کوئی پروٹو ٹائپ (ماڈل) نہیں بلکہ مکمل الیکٹرک کار ہے اور ہمارے صارفین اس الیکٹرک کار کو 2023 کے آخر میں خرید سکیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ مجھے یہ اعلان کرتے ہوئے فخر محسوس ہورہا ہے کہ رولز روئس کمپنی ایک غیر معمولی نئی پروڈکٹ کے لیے آن روڈ ٹیسٹنگ پروگرام شروع کرنے والی ہے جو کہ آل الیکٹرک کار انقلاب کو فروغ دے گی جبکہ کمپنی اس طرح کی پہلی اور بہترین شاندار لگژری پروڈکٹ بنائی گی۔

ان کا کہنا تھا کہ الیکٹرک کار کی طرف بڑھتے ہوئے رجحان کے بعد اب وقت آگیا ہے کہ مستقبل کے عیش و آرام کا رخ تبدیل کیا جائے۔

واضح رہے کہ رولز روئس نےاس سے قبل بجلی سے چلنے والے 2 پروٹوٹائپ کاروں کے ماڈل پیش کیے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں