لاہور کے علاقے گلشن راوی میں دو بھائیوں کے قتل کا واقعہ پیش آیا ہے۔
نامعلوم کار سوار دونوں بھائیوں کو قتل کرکے لاشیں پھینک کر فرار ہوگئے۔
پولیس کے مطابق مقتولین کے سر پر گولیاں ماری گئیں۔ قاری ضرار اور راز محمد ہری پور کے رہائشی تھے۔ ایک بھائی کی عمر 50 سال دوسرے کی 40 سال تھی۔
پولیس اور فرانزک ٹیموں نے شواہد اکٹھے کر کے لاشیں پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دی ہیں اور ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔