ٹنڈوالہ یار : بھیرو کولہی، اس کی بیوی اور بہن کی درخت سے لٹکی لاشیں برآمد

ٹنڈو الہ یار کے علاقے چمبڑ کے نواحی گاؤں میں درخت سے لٹکی 3 لاشیں ملی ہیں۔

پولیس ذرائع کے مطابق، مرنےوالوں میں نوجوان بھیرو کولہی، اس کی بیوی اور بہن شامل ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ بظاہر خودکشی کا لگتا ہے تاہم تینوں لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے ۔

پولیس کا کہنا ہے لاشوں سے متعلق تحقیقات کی جارہی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں