پاکستان کرکٹ ٹیم کے سپورٹ اسٹاف ہیڈ کیلئے ثقلین مضبوط امیدوار

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم کے سپورٹ اسٹاف کے ہیڈ کا فیصلہ اگلے دو تین روز میں متوقع ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے سپورٹ اسٹاف کے ہیڈ کا تقرر ہونا ہے، سپورٹ اسٹاف میں مصباح الحق اور وقار یونس کے دستبردار ہونے کے بعد میتھیو ہیڈن اور ورنن فلینڈر کی خدمات پہلے ہی حاصل کی جا چکی ہیں۔

چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ نے مقامی سپورٹ اسٹاف ہیڈ مقرر کرنے کا کہا تھا، سپورٹ اسٹاف ہیڈ کے لیے ثقلین مشتاق مضبوط امیدوار ہیں۔

نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر میں ہیڈ انٹر نیشنل پلیئر ڈویلپمنٹ ثقلین مشتاق اور عبدالرزاق کو نیوزی لینڈ سیریز کے لیے عارضی کوچ مقرر کیا گیا تھا۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے ثقلین مشتاق کو سپورٹ اسٹاف ہیڈ مقرر کیا جا سکتا ہے، ثقلین مشتاق کی گزشتہ روز چیئرمین رمیز راجہ سے بھی ملاقات ہوئی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں