گلوکارہ شکیرا پر جنگلی سُوروں کا حملہ ، بیگ اٹھا کر جنگل میں لے گئے

عالمی شہرت یافتہ کولمبین گلوکارہ شکیرا پر بارسلونا کے ایک پارک میں جنگلی سُوروں نے حملہ کردیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق شکیرا کا کہنا ہے کہ وہ بارسلونا کے ایک پارک میں اپنے بیٹے کے ساتھ وقت گزار رہی تھیں کہ اچانک سے 2 جنگلی سُوروں نے ان پر حملہ کیا ،خوش قسمتی وہ اور ان کا بیٹا محفوظ رہا۔

44 سالہ گلوکارہ نے دعویٰ کیا کہ جنگلی سُور ان پر حملہ کرنے کے بعد ان کا بیگ لیکر جنگل میں لے گئے ۔

شکیرا کا کہنا تھا کہ جنگلی سُور میرا بیگ جنگل میں لے جا رہے تھے جس میں میرا موبائل فون تھا، انہوں نے سب کچھ خراب کر دیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں