تیونس کے صدر قیس سعید نے نجلا بودن کو ملک کی پہلی خاتون وزیر اعظم نامزد کردیا۔
عرب میڈیا کے مطابق تیونس کے صدر قیس سعید نے ملک میں مارشل لاء نافذ کیے جانے کے بعد 2 ماہ بعد بودن کو وزیراعظم نامزد کیا ہے جو وزارت عظمیٰ کے لیے کسی خاتون کی ملکی تاریخ میں پہلی نامزدگی ہے۔
عرب میڈیا کے مطابق بودن ایک انجینئر ہیں اور وہ ورلڈ بینک میں بھی خدمات انجام دے چکی ہیں۔
بدھ کے روز تیونس کے صدر کے دفتر نے ایک ویڈیو جاری کی جس میں صدر نے بودن سے دفتر میں ملاقات کی اور ان کو جلد کابینہ پیش کرنے کا حکم دیا۔