نئی دلی، استنبول اور تاشقند سے ایک ایک پرواز آج کابل انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر اترے گی۔
افغان میڈیا کے مطابق طالبان کے کنٹرول کے بعد کابل ان ملکوں کی کمرشل پروازوں کی پہلی مرتبہ میزبانی کرے گا۔
کابل ائیرپورٹ پر ابھی صرف پاکستان اور ایران سے پروازوں کی آمدورفت جاری ہے۔
یاد رہے کہ کچھ روز قبل طالبان حکومت نے بین الاقوامی پروازوں کی بحالی کے لیے بین الاقوامی فضائی کمپنیوں سے اپیل کی تھی اور یقین دہانی کروائی تھی کہ مکمل تعاون کیا جائے گا اور یہ بھی کہا گیا تھا کہ کابل ائیرپورٹ پر مسائل حل ہوگئے ہیں۔