لاہور: 21 سالہ بینکر خاتون نے پھندا لگا کر خودکشی کرلی

لاہور :شاد باغ میں 21 سالہ بینکر خاتون نے پھندا لگا کر خودکشی کرلی۔

پولیس کے مطابق 21 سالہ بختاور شوکت بینک میں ملازمت کرتی تھی اور ڈپریشن کے باعث ذہنی طور پر پریشان رہتی تھی، اس نے خود کو کمرے میں بند کرکے پنکھے سے پھندا لگا لیا۔

پولیس کا کہنا ہےکہ اہل خانہ نے دروازہ توڑ کر باہر نکالا اور اسپتال لے گئے جہاں ڈاکٹروں نے اس کی موت کی تصدیق کردی۔

پولیس اور دیگر تحقیقاتی ٹیموں نے شواہد جمع کرلیے جب کہ لاش کو ضروری کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں