ملک میں ڈینگی کے مسلسل وار، شہروں میں کیسز بڑھنے لگے

خیبرپختونخوا سمیت پنجاب میں ڈینگی کے مریضوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے۔

پنجاب میں ڈینگی کے 136 مریض رپورٹ ہوئے ہیں جن میں سے سب سے زیادہ لاہور میں 103 مریض بیمار ہیں۔ اسلام آباد میں ڈینگی مریضوں کی مجموعی تعداد 275 ہوگئی۔

پشاور کے دو سرکاری اسپتالوں میں 24 گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے مزید 313 مثبت کیسز سامنے آئے۔

کراچی سمیت سندھ کے کئی شہروں میں بھی ڈینگی کے مریضوں کی تصدیق ہوئی ہے۔

یاد رہے کہ ڈینگی صاف پانی میں پرورش پاتا ہے، اپنے آس پاس یا گلی محلوں میں پانی ہرگز جمع نہ ہونے دیں اور جتنی ممکن ہو، احتیاط کریں۔

کیٹاگری میں : صحت

اپنا تبصرہ بھیجیں