گلوکارہ نازیہ حسن کے شوہر مرزا اشتیاق بیگ نے زوہیب حسن کے خلاف لندن ہائی کورٹ میں ہرجانے کا دعویٰ کرنے کا اعلان کردیا ۔
مرزا اشتیاق بیگ نے کہا کہ زوہیب حسن نے بے بنیاد الزام لگا کر ان کی شہرت کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی ۔
انہوں نے کہا کہ نازیہ حسن سے محبت کرتا تھا ،معلوم تھا نازیہ حسن کو کینسر ہے اس کے باوجود ان سے شادی کی۔
واضح رہے کہ اس سےقبل زوہیب حسن نےالزام عائد کیا تھا کہ نازیہ حسن کوان کےسابق شوہر اشتیاق بیگ نےزہر دیا تھا۔
یاد رہے کہ اس سے قبل مرزا اشتیاق بیگ نے نازیہ حسن کے بھائی زوہیب حسن کے خلاف سندھ ہائیکورٹ میں ایک ارب روپے ہرجانے کا دعویٰ دائر کیا تھا۔