وزیراعظم کے بلین ٹری سونامی کا خواب چکنا چور، ٹمبر مافیا نے متعدد درخت کاٹ دیے

وزیراعظم کے بلین ٹری سونامی کا خواب ٹمبر مافیا کے ہاتھوں چکنا چور ہوگیا۔

پاکستان اسٹیل ملز اور اسٹیل ٹاؤن کراچی میں ہرے بھرے درخت کاٹے جارہے ہیں۔

فضائی آلودگی سے بچنے کیلئے شجرکاری پوری دنیا کا دستور ہے مگر ٹمبر مافیا کراچی میں وزیراعظم کے بلین ٹری سونامی کا خواب چکناچور کرنے پر تُل گئی۔

اسٹیل ملز اور اطراف کے علاقوں میں درختوں کی اندھا دھند کٹائی جاری ہے جسے روکنے والا کوئی نہیں۔

اطلاعات کے مطابق اسٹیل ملز انتظامیہ کی جانب سے سوکھے درختوں اور جھاڑیوں کی صفائی کا ٹھیکہ دیا گیا تھا، ٹھیکہ بغیر ٹینڈر اور پیپرا رولز کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بینر لگا کر دیا گیا۔

انچارج ہارٹی کلچر نے شاہراہ پر بینر لگا کر خواہشمند افراد سے درخواستیں وصول کیں، ذرائع کا بتانا ہے کہ ٹھیکہ مبینہ طور پر من پسند کمپنی کو 6 ماہ کے لیے دیا گیا ہے۔

یہ کمپنی اسٹیل ملز اور اسٹیل ٹاؤن کی زمینوں پر بڑے پیمانے پر درختوں کی کٹائی کررہی ہے اور روزانہ کی بنیاد پر کئی کئی ٹرک بھر کر لکڑی لے جائی جارہی ہے۔

اسٹیل ملز جانے والی شاہراہ پر 40 سال پرانے ہرے بھرے درختوں کو بھی کاٹ دیا گیا ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں