گلگت بلتستان میں پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے تمام پیٹرول پمپمس غیر معینہ مدت کے لیے بند کر دیے۔
صدر پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن ملک جہانگیر نے الزام عائدکیا ہےکہ قومی احتساب بیورو (نیب) کی جانب سےگلگت بلتستان کے پیٹرول پمپس مالکان کو ہراساں کیا جا رہا ہے۔
ملک جہانگیر نے مطالبہ کیا ہےکہ بلاجواز تنگ کرنےکا سلسلہ بند کیاجائے۔
دوسری جانب پیٹرول پمپمس بند ہونےاور پیٹرولیم مصنوعات کی عدم دستیابی پرگلگت بلتستان کےمختلف اضلاع میں موجود سیاحوں کو پریشانی کا سامنا ہے۔
ہنزہ اور چلاس سمیت مختلف مقامات پر پیٹرول نہ ملنے سے سیاح پھنس گئے ہیں۔