یوٹیوب پر کورونا ویکسین کیخلاف مواد پھیلانے والوں کیلئے بری خبر

انٹرنیٹ کی سب سے مقبول ویڈیو شیئرنگ اور اسٹریمنگ ویب سائٹ یوٹیوب نے کورونا ویکسین کے خلاف مواد کو بلاک کرنے کا اعلان کردیا۔

برطانوی خبر رساں ایجنسی رائٹرز کے مطابق یوٹیوب نے بدھ کے روز اعلان کیا کہ کورونا ویکسین کے صحت پر منفی اثرات یا ویکسین کے بارے میں غلط معلومات فراہم کرنے والے مواد کو بلاک کردیا جائے گا۔

خبر ایجنسی کے مطابق یوٹیوب ویکسین کے خلاف سرگرم افراد پر بھی پابندی عائد کررہی ہے اور اس حوالے سے کئی چینلز کو بھی ختم کیا جارہا ہے۔

یہ اقدام اس وقت سامنے آیا ہے جب یوٹیوب اور دیگر کمپنیوں بشمول فیس بک اور ٹوئٹرکو تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے کہ وہ صحت سے متعلق غلط معلومات کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے کام نہیں کر رہے ہیں۔

یوٹیوب نے گزشتہ روز روس کے ‘رشین ٹوڈے’ کے جرمن لینگویج چینلز کو اس لیے ڈیلیٹ کردیا کیونکہ چینلز نے یوٹیوب کی کورونا کے حوالے سے غلط معلومات کی پالیسی کی خلاف ورزی کی۔

روس نے یوٹیوب کے روز اس اقدام کو جارحیت قرار دیا اور یوٹیوب کو بلاک کرنے کی دھمکی دی ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل گزشتہ ماہ یوٹیوب نے کورونا وبا کے دوران غلط اور خطرناک معلومات فراہم کرنے والی 10 لاکھ سے زائد ویڈیوز ڈیلیٹ کی تھیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں