نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ میں خیبر پختونخوا نے سندھ کو 6 وکٹوں سے ہرا دیا۔
راولپنڈی میں کھیلے جارہے نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ میں جمعرات کے روز کھیلے گئے دوسرے میچ میں کے پی نے سندھ کے خلاف ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ کیا۔
سندھ نے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں پر 150 رنز اسکور کیے، خرم منظور 54 اور سعود شکیل32 رنز بناکر نمایاں رہے ۔
خیبر پختونخوا کی جا نب سے آصف آفریدی اور عمران خان نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔
خیبر پختونخوا نے151 رنز کا ہدف فخر زمان کی شاندار بیٹنگ کی بدولت باآسانی 4 وکٹوں کے نقصان پر 18ویں اوور میں حاصل کرلیا۔
فخرزمان نے 49 رنز بنائے جبکہ صاحبزادہ فرحان 45 رنز بنا کر نمایاں رہے اور یوں خیبر پختونخوا نے 6 وکٹوں سے کامیابی حاصل کی۔
واضح رہے کہ جمعرات کو کھیلے گئے پہلے میچ میں ناردرن نے سینٹرل پنجاب کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی تھی۔