پشاور : نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے سِکھ حکیم کو قتل کردیا

پشاور میں چارسدہ روڈ پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے سِکھ حکیم کو قتل کردیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق، نامعلوم افراد نے مطب میں فائرنگ کرکے سکھ حکیم کو قتل کیا۔

پولیس ذرائع کا بتانا ہے کہ نامعلوم افراد کی فائرنگ سے سکھ حکیم کے قتل کیس کی تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے جبکہ پولیس نے ملزمان کی گرفتاری کے لیے خصوصی ٹیم بھی بنادی ہے۔

دوسری جانب انسپکٹر جنرل خیبر پختو نخوا پولیس معظم جاہ انصاری نے لواحقین سے ملاقات کی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں