ویسٹ انڈین اسٹار کرس گیل بائیو سیکیور ببل سے اکتا گئے، جس کے بعد انہوں نے انڈین پریمیئر لیگ( آئی پی ایل) کے رواں سیزن کو چھوڑ نےکا اعلان کردیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق کرس گیل رواں آئی پی ایل سیزن میں مزید حصہ نہیں لیں گے۔
BREAKING: Chris Gayle leaves the IPL bio-bubble due to bubble fatigue.
He expressed a desire to mentally refresh himself for the T20 World Cup. pic.twitter.com/GIQC9hQTCg
— ESPNcricinfo (@ESPNcricinfo) September 30, 2021
کرس گیل کا کہنا ہے کہ گزشتہ چند ماہ سے ایک کے بعد دوسرے ببل کا حصہ بنا ہوں اور ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے قبل ذہنی طور پر ری فریش ہونا چاہتا ہوں اس لیے بائیو سیکیور ببل سے بریک لینے کا فیصلہ کیا ہے ۔
واضح رہے کہ کرس گیل آئی پی ایل میں پنجاب کنگز کی نمائندگی کررہے تھے۔