اسلام آباد:کورونا ویکسین نہ لگوانے والوں پر پابندیوں کا اطلاق آج سے ہوگا۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے کورونا وائرس کی ویکسی نیشن نہ کرانے والے شہریوں کے یکم اکتوبر سے کئی سہولیات سے محروم ہونے کا اعلان کیا تھا۔
این سی او سی کے مطابق یکم اکتوبر سے مکمل ویکسی نیشن نہ کرانے والے افراد فضائی سفر نہیں کر سکیں گے، اس کے علاوہ ایسے افراد شادی کی تقریبات ،شاپنگ مالز میں نہیں جا سکیں گے جب کہ انہیں ڈائن ان اور ڈائن آؤٹ کی اجازت بھی نہیں ہوگی۔
این سی او سی کا کہنا تھا کہ نان ویکسی نیٹڈ افراد کو ہوٹل یا گیسٹ ہاؤسز میں رہنے کی اجازت نہیں ہو گی جب کہ تعلیمی اداروں کے نان ویکسی نیٹڈ اساتذہ اورٹرانسپورٹ اسٹاف بھی کام نہیں کر سکے گا۔
واضح رہے کہ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے ویکسی نیشنل نہ کرانے والوں کو پہلے ہی پابندیوں سے خبر دار کردیا تھا