افغانستان کے عبوری نائب وزیراعظم ملا عبدالغنی برادر کا کہنا ہے جن ملکوں کو ہم سے مسائل ہیں ان سے مذاکرات کے لیے تیار ہیں۔
کابل میں غیر ملکی سفیروں کے اعزاز میں عشائیے کا اہتمام کیا گیا جس سے ملا عبدالغنی برادر نے خطاب کیا۔
افغانستان کے قائم مقام وزیر خارجہ امیر خان متقی نے اس موقع پر کہا کہ ذمہ دار ریاست کے طور پر افغانستان اپنی سرزمین پر سفارتکاروں کو سیکیورٹی فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔